پاکستان
Time 12 ستمبر ، 2019

ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے پاک فوج کا جوان شہید

بھارتی فوج نے ایل او سی پر حاجی پیر سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سپاہی غلام رسول شہید ہوگیا، آئی ایس پی آر— فوٹو: فائل

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کا ایک جوان شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایل او سی پر بھارت کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی پر حاجی پیر سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سپاہی غلام رسول شہید ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والے سپاہی غلام رسول کا تعلق بہاولنگر سے تھا۔

مزید خبریں :