15 اگست ، 2012
ملتان…سابق وزیر اعظم سید یو سف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ،ملک میں آئینی بحران پیداہوچکا مجھے ہٹایا جا نا غیر آئینی تھا۔ملتان میں افطار کے موقع پر خطاب کرتے ہو ئے سابق وزیر اعظم یو سف رضا گیلانی نے اپنے مخصوص انداز میں کہا کہ تمام ادارے آئینی حدودمیں رہیں کوئی آقانہ بنے،اگرموجودہ سسٹم میں کوئی اورایڈونچرازم ہواتوملک مستحکم نہیں رہے گا۔ہم پارلیمنٹ کوجوابدہ ہیں کسی اورکونہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں اس وقت تیسری قوت آچکی ہے،تیسری قوت کی وضاحت کرتے ہو ئے ان کا کہنا تھا کہ غیرآئینی طریقے سے کام کرنیوالے ہی تیسری قوت ہیں،سابق وزیراعظمنے موجودہ وزیراعظم کو مشورہ دیتے ہو یے کہا کہ مجھ سے مشورہ لیں تویہی کہوں گاکہ وہ عدالت نہ جائیں۔