پاکستان
Time 26 ستمبر ، 2019

سندھ: رواں سال کتے کے کاٹنے سے 17 افراد جان سے گئے

فائل فوٹو—.

کراچی: سندھ میں کتے کے کاٹنے سے ہلاکتوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

جناح اسپتال انتظامیہ کے مطابق بدین کی ایک خاتون کتے کے کاٹنے کے باعث شدید زخمی ہوئیں جو بر وقت طبی امداد نہ ملنے کے باعث چل بسیں۔

اسپتال انتظامیہ نے مزید بتایا کہ گزشتہ ماہ بدین کے علاقے ٹنڈو غلام میں 40 سال کی رینگوآسان داس کو بھی کتے نے کاٹا تھا۔

محکمہ صحت کے مطابق سندھ میں رواں سال کتے کے کاٹنے سے 17 اموات ہوچکی ہیں۔ 

طبی ماہرین کے مطابق ایسی صورت میں جان اسی وقت بچ سکتی ہے جب جتنی جلد ممکن ہو اینٹی ریبیز ویکسین لگوالی جائے۔

ماہرین کے مطابق کتے کے لعاب میں ریبیز نامی خطرناک وائرس پایا جاتا ہے، کتے کے کاٹنے کی صورت میں یہ وائرس زخم کے ذریعے خون اور پھر دماغ میں پہنچ کر اسے شدید نقصان پہنچاتا ہے جس کے باعث مریض کو سردرد اور بخار کے علاوہ پانی پینے تک میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور بالآخر تکلیف دہ موت یقینی ہوجاتی ہے۔


مزید خبریں :