پالتو کتے کے ساتھ واک کریں ورنہ 4 ہزار ڈالر جرمانہ بھریں

فائل فوٹو

کینبرا: آسٹریلیا میں جانوروں کی بہبود سے متعلق سخت قوانین بنائے جارہے ہیں جس کے تحت جانور پالنے والوں کو بھاری جرمانے کا سامنا بھی کرنا پڑسکتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی دارالحکومت کینبرا سے اس قانون پر عملدرآمد کا آغاز کیا گیا ہے جس کے تحت پالتو جانور بالخصوص کتے رکھنے والے افراد اگر روزانہ اپنے پالتو کتوں کے ساتھ واک نہیں کریں گے تو انہیں 2700 امریکی ڈالر (4 ہزار آسٹریلوی ڈالر) جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اس ترمیمی بل میں جانوروں کی بہبود کو بہتر بنانے کے لیے سخت جرمانے عائد کیے گئے ہیں جس کے تحت پالتو جانور رکھنے والے مالکان اپنے جانوروں کو بنیادی سہولیات جیسے بہتر رہائش، کھانا اور پانی فراہم کرنے میں ناکام ہوئے تو ان پر بھاری جرمانہ کیا جائے گا۔

بل کے تحت پالتو کتے رکھنے والے ایسے افراد جو 24 گھنٹے کتوں کو باندھ کر رکھتے ہیں اب انہیں اس دوران 2 گھنٹے کے لیے آزاد چھوڑنا ہوگا بصورت دیگر انہیں قانون کارروائی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

مزید خبریں :