Time 02 اکتوبر ، 2019
کھیل

نیشنل اسٹیڈیم کی مرکزی عمارت میں آویزاں ’اعزازی تختیاں‘ توجہ کا مرکز


نیشنل اسٹیڈیم کی مرکزی عمارت میں آویزاں ’اعزازی تختیاں‘ کھلاڑیوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں، شاہد آفریدی نے بھی آنر بورڈ پر درج اپنے نام کے ساتھ پیغام ریکارڈ کرایا جبکہ سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے بھی پرانی یادوں کو تازہ کیا۔

سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز سے قبل ہی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی مرکزی عمارت پر اعزازی تختیاں آویزاں کیں جس پر نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تمام ون ڈے، ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کی نمایاں کارکردگیوں کا ریکارڈ درج ہے۔

فوٹو: شاہد آفریدی ٹوئٹر

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرے ون ڈے کے دوران شاہد آفریدی نے آنر بورڈ پر درج اپنا نام دیکھا، شاہد آفریدی نے 1998 میں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میں پانچ وکٹیں لیں تھیں جس پر ان کا نام اعزازی تختی پر درج کیا گیا۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ ان کے کیرئیر کا یہ یاد گار ٹیسٹ تھا، کئی ون ڈے کے بعد انہیں ٹیسٹ میچ کھیلنے کا موقع ملا تھا۔ شاہد آفریدی نے آنر بورڈ کے ساتھ تصاویر بھی بنائیں۔

سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے بھی نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کئی کارنامے سر انجام دیے وہ بھی پرانی یادیں تازہ کرنے آنر بورڈ کے پاس پہنچ گئے۔

وسیم اکرم نے 1994میں ٹیسٹ میں پانچ وکٹیں لی تھیں، 1993 میں کھیلے گئے ون ڈے میچ میں بھی انہوں نے پانچ وکٹیں اپنے نام کی تھیں۔

وسیم اکرم نے کہا کہ آنر بورڈ پر اپنا نام درج دیکھ کر خوشی ہوئی پرانی یادیں تازہ ہوگئیں۔

مزید خبریں :