پاکستان
16 اگست ، 2012

حملے میں ایک سیکیورٹی اہلکارشہید، 7دہشتگردمارے گئے، پاک فضائیہ

حملے میں ایک سیکیورٹی اہلکارشہید، 7دہشتگردمارے گئے، پاک فضائیہ

اٹک…ترجمان پاک فضائیہ نے کہا ہے کہ کامرہ ایئربیس پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک سیکیورٹی اہلکا ر شہیدہوا اور سات دہشت گردمارئے گئے ،حملے میں بیس کمانڈرایئرکموڈورمحموداعظم زخمی ہوئے جبکہ صرف ایک طیارے کو نقصان پہنچا ہے۔اس سے قبل پاک فضائیہ کے ترجمان نے بتایا گیا تھا کہ حملے میں دوسیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے ہیں جبکہ دہشت گردوں کی تعداد نو سے دس تھی جن میں سے چھ کو ہلاک کیاگیا ہے اور کسی طیارے کو نقصان نہیں پہنچا تاہم اب بتایا گیاہے کہ حملہ آوروں کی تعداد سات سے آٹھ تھی جن میں سے سات کو ہلاک کیا گیا جبکہ بیس کمانڈر ایئر کموڈور محمود اعظم بھی زخمی ہوئے ہیں جن کی حالت خطرے سے باہر ہے،حملے میں صرف ایک طیارے کو نقصان پہنچا جسے راکٹ لگا جو بیس کے باہر سے فائرکیاگیا تھا۔تمام دہشت گردبھاری اسلحے سے لیس تھے،علاقے کا سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔

مزید خبریں :