پاکستان
Time 05 اکتوبر ، 2019

شرجیل میمن کیخلاف دائر ریفرنس کالعدم قرار دینے کی درخواست مسترد

چیئرمین کی منظوری کے بعد شرجیل میمن کے خلاف ریفرنس دائر کیا گیا: نیب پراسیکیوٹر۔ فوٹو: فائل

سابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کے خلاف نیب کی جانب سے دائر کرپشن کا ریفرنس کالعدم قرار دینے کی درخواست مسترد کر دی گئی۔

کراچی کی احتساب عدالت میں شرجیل میمن کے پرائیویٹ سیکریٹری اظہار حسین کی جانب سے سابق صوبائی وزیر کے خلاف دائر نیب ریفرنس کالعدم قرار دینے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔

نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ ملزمان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ثبوت موجود ہیں، چیئرمین نیب کے دستخط کے بعد ہی ریفرنس دائر کیا گیا۔

عدالت نے شرجیل میمن کے خلاف نیب ریفرنس کالعدم قرار دینے سے متعلق درخواست مسترد کرتے ہوئے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا ریفرنس قابل سماعت قرار دے دیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے شرجیل انعام میمن کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی تھی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ شرجیل میمن سمیت دیگر ملزمان پر دو ارب 27 کروڑ سے زائد روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔

مزید خبریں :