Time 06 ستمبر ، 2019
پاکستان

چیئرمین نیب نے شرجیل میمن کیخلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دیدی

فوٹو: فائل

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے رہنما پیپلز پارٹی شرجیل میمن کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دیدی۔

جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں مختلف لوگوں کے خلاف مقدمات کی منظوری کا جائزہ لیا گیا۔

نیب اعلامیے کے مطابق اجلاس میں چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے رہنما پیپلز پارٹی شرجیل میمن اور دیگر کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظور دی۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ملزمان پر مبینہ طور پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے آمدن سے زائد اربوں روپے کے اثاثے بنانے کا الزام ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب شرجیل میمن کے خلاف احتساب عدالت کراچی میں ریفرنس دائر کرےگی۔

مزید خبریں :