’ بھکاری کے اکاؤنٹ سے لاکھوں روپے نکل آئے‘

ریزگاری ٹِن کے ڈبوں، پانی کی ٹنکیوں اور جھونپڑی میں مختلف جگہ پر چھپائی گئی تھی — فوٹو: انڈین میڈیا

بھارتی شہر ممبئی میں ایک بھکاری لاکھوں روپے کا مالک نکلا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی پولیس کے اہلکار ٹرین حادثے میں ہلاک ہونے والے ایک بھکاری کی موت کے حوالے سے روایتی قانونی کارروائی کیلئے اس کے گھر  گئے تو بھکاری کی جھونپڑی میں ڈھیر ساری رقم دیکھ کر حیران رہ گئے۔

ممبئی پولیس کے مطابق بھکاری کی جھونپڑی میں بڑی تعداد میں ریزگاری ملی جس کی مالیت پونے دو لاکھ بھارتی روپے ہے۔

یہ ریزگاری ٹِن کے ڈبوں، پانی کی ٹنکیوں اور جھونپڑی میں مختلف جگہ پر چھپائی گئی تھی۔

پولیس کو بھکاری کی جھوپڑی سے بینک دستاویزات بھی ملیں جس میں 8 لاکھ 77 ہزار بھارتی روپے کے فکسڈ ڈیپازٹ کے کاغذات بھی موجود تھے۔

اس کے علاوہ برادی چند نامی فقیر کے بینک اکاؤنٹ میں 96 ہزار روپے کی رقم بھی محفوظ تھی۔

 مجموعی طور پر یہ تقریباً ساڑھے گیارہ لاکھ بھارتی روپے (24 لاکھ  سے زائدپاکستانی روپے) بنتے ہے جو کہ  اس نے ریلوے اسٹیشن کے آس پاس بھیک مانگ کر جمع کیے تھی۔

مزید خبریں :