پاکستان
16 اگست ، 2012

اسپیکر قومی اسمبلی نے نئے صوبوں کے قیام کیلئے14رکنی کمیشن تشکیل دیدیا

اسپیکر قومی اسمبلی نے نئے صوبوں کے قیام کیلئے14رکنی کمیشن تشکیل دیدیا

اسلام آباد…اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزانے نئے صوبوں کے قیام کیلئے14 رکنی کمیشن تشکیل دیدیا۔کمیشن میں 6 ارکان قومی اسمبلی، 6 ارکان سینیٹ شامل ہونگے، قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق کمیشن میں2ارکان پنجاب اسمبلی بھی شامل ہونگے، کمیشن ارکان میں فرحت اللہ بابر ، صغریٰ امام ، حاجی عدیل ، کامل علی آغا، رفیق رجوانہ، عبدالغفور حیدری، عارف عزیز شیخ ، جمشید دستی ، علی موسیٰ گیلانی، مسعود مجید، فاروق ستار شامل ہیں۔پنجاب اسمبلی سے کمیشن ارکان کے نام موصول نہیں ہوئے ہیں۔

مزید خبریں :