Time 11 اکتوبر ، 2019
پاکستان

شادی کی خواہش پر بھائی نے بہن اور اس کے دوست کو قتل کردیا

فائل فوٹو—

لاہور: بھائی نے اپنی بہن اور اس کو پسند کرنے والے دوست کو غیرت کے نام پر قتل کردیا۔

پولیس رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے رائیونڈ کے نواحی گاؤں بابلیانہ میں 18 سالہ راشدہ اور اس کو پسند کرنے والے 20 سالہ مرتضی کو ملزم علی نے گلے میں پھندہ دے کر غیرت کے نام پر قتل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم علی کو گرفتار کرلیا گیا  ہے  جب کہ پولیس اور فرانزک لیب کی ٹیموں نے شواہد جمع کر کے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

پولیس کے مطابق مرتضیٰ، راشدہ سے شادی کرنا چاہتا تھا جب راشدہ سے ملنے آیا تو اس کے بھائی نے اشتعال میں آکر دونوں کوقتل کر دیا۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں فیصل آباد میں پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو بھی اس کے گھر والوں نے بہانے سے گھر بلا کر غیرت کے نام پر قتل کردیا تھا۔


مزید خبریں :