07 فروری ، 2012
مالے…مالدیپ کے صدر محمد نشید نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ مالدیپ میں پولیس نے بھی بغاوت کردی اور حکومت مخالف مظاہروں میں اپوزیشن کے ساتھ سرکاری ٹی وی پر قبضہ کرلیا ہے۔ مالدیپ میں اپوزیشن حکو مت کے خلاف احتجاج کرتے سڑکوں پر آگئے ہیں جن میں درجنوں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں مظاہرین نے مالدیپ نیشنل ڈیفنس فورس کے ہید کوارٹر پر قبضے کی کوشش کی،،فوج کی مظاہرین کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے آنسو گیس فائر کیے۔ صدارتی ذرائع کے مطابق مالدیپ کے صدرمحمد نشید ملٹری ہیڈ کوارٹرز میں پناہ لیں تھی، صدر نے اعلیٰ جنگی جرائم کے جج کوگرفتار کرنے کے احکامات دئیے، کرمنل کورٹ کے جج پر سابق صدرمامون عبد القیوم کے قریبی ساتھی ہونے کا الزام ہے۔۔پولیس باغیوں نے سرکاری ٹی وی پر قبضے کے بعد عوام کوحکومت کے خلاف سڑکوں پر آنے کی دعوت دے رہے ہیں۔