دنیا
Time 15 نومبر ، 2019

کشمیریوں پر ظلم ڈھانے کی نئی حکمت عملی، 550 مسلح روبوٹس تعینات ہوں گے

اسلحے سے لیس روبوٹس فائرنگ کرنے کے ساتھ سرحدی علاقوں میں نقل و حرکت پر بھی نظر رکھیں گے— فوٹو: فائل

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی حکومت کی کشمیریوں پر ظلم ڈھانے کی نئی حکمت عملی، مقبوضہ وادی میں 550 مسلح روبوٹس تعینات کرنے کی تیاری شروع کردی۔

اسلحے سے لیس روبوٹس فائرنگ کرنے کے ساتھ سرحدی علاقوں میں نقل و حرکت پر بھی نظر رکھیں گے۔

روبوٹس میں سیڑھیاں چڑھنے، رکاوٹیں عبور کرنے اور گرینیڈ پھینکنے کی صلاحیت بھی ہوگی۔

بھارتی وزارت دفاع نے550 روبوٹس کی خریداری کا عمل شروع کردیا ہے۔ ان ربوٹس کو بھارتی فوج گھر گھر تلاشی اور محاصرے کےدوران بھی استعمال کرے گی۔

ربوٹس مقبوضہ کشمیر میں تعینات راشٹریہ رائفل کے حوالے کیے جائیں گے۔

بھارتی فورسز کی پابندیاں 103 روز سے برقرار

دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی پابندیاں 103 روز سے برقرار ہیں۔ کاروباری مراکز بند، انٹرنیٹ بدستور معطل ہے۔

جمعے کی نماز کے بعد احتجاج کے پیش نظر پابندیاں مزید سخت کردی گئی تھیں۔

5اگست سے سری نگر کی جامع مسجد سمیت دیگر بڑی مساجد میں نماز کی ادائیگی پر پابندی ہے۔

آج بھی سری نگر کی جامع مسجد سمیت دیگر بڑی مساجد میں جمعے کی نماز ادا نہیں کرنے دی گئی۔ 

مزید خبریں :