Time 19 نومبر ، 2019
پاکستان

کے پی حکومت نے بیت الخلاء کی تلاش کیلئے ایپ لانچ کردی

 ایپ کے ذریعے شہری نزدیک ترین بیت الخلاء تلاش کرسکیں گے— فوٹو:فائل

خیبرپختونخوا (کے پی کے) حکومت نے بیت الخلاء کی تلاش کے لیے ’ٹوائلٹ فائنڈر‘ کے نام سے ایپ کا افتتاح کردیا۔

پشاور میں بیت الخلاء کے عالمی دن کے موقع پر ’ٹوائلٹ فائنڈر‘ کے نام سے ایپ کا افتتاح وزیراعلیٰ کے پی کے محمود خان کے معاون خصوصی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کامران بنگش نے کیا۔

ایپ کو چند روز قبل متعارف کرایا گیا تھا، شہری اس ایپ کی مدد سے عوامی بیت الخلاء کے مقام، کنڈیشن اورکارپارکنگ سے متعلق نہ صرف معلومات حاصل کر سکیں گے بلکہ شکایات کا اندراج بھی کرسکیں گے۔

اس موقع پر معاون خصوصی کامران بنگش کا کہنا تھا کہ ایپ کے ذریعے شہری نزدیک ترین بیت الخلاء تلاش کرسکیں گے۔ ایپ میں صوبہ کے126اور پشاورمیں 66 ٹوائلٹس کی نشاندہی کی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا ایپ پر مرد اور خواتین کیلئے الگ الگ بیت الخلاء کی معلومات بھی میسر ہوں گی جب کہ ایپ میں پٹرول پمپس کے ٹوائلٹس کو  بھی شامل کیا جائے گا، ایپ سے سیاح سمیت تمام شہری مستفید ہو سکیں گے۔

مزید خبریں :