25 نومبر ، 2019
کراچی میں لڑکیوں سے دوستی کر کے ان کی ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والا گروہ پکڑا گیا۔
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم سیل کی کارروائی میں خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں تین ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزم عبدلرافع، اسامہ ذوالفقار اور احتشام جیلانی نے خاتون سے متعلق غیراخلاقی مواس ڈیوائس میں محفوظ کر رکھیں تھیں۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزم اسامہ ذوالفقار نے خاتون سے دوستی کی اور فحش ویڈیو اور تصاویر ریکارڈ کیں۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم احتشام نے ملزم اسامہ کو خاتون سے رقم بٹورنے پر اکسایا جبکہ ملزم رافع نے جعلی فیس بک اکائونٹ سے خاتون کو ہراساں کیا۔
ملزمان کے خلاف ایف ائی اے سائبر کرائم کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔