Time 26 نومبر ، 2019
پاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب کو تنقیدکا نشانہ بنانیوالا سرائیکی شاعر گرفتار

ڈی جی خان: پولیس نے ویراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو تنقید کا نشانہ بنانے والے شاعر محبوب تاش کو گرفتار کرلیا۔

ڈیرہ غازی خان کی تحصیل تونسہ میں 23 نومبر کو   مقامی شاعراقبال سوکڑی کی کتاب کی تقریب رونمائی ہوئی جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے بھائی عمر بزدار اور ایس پی ظفر بزدار بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔

تقریب سے خطاب کے دوران سرائیکی دانشور و شاعر محبوب تابش نے علاقے کی پسماندگی کا ذمہ دار وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور دیگر سرداروں کو ٹھہرایا۔

اس موقع پر  ایک شخص اسٹیج پر آیا اور محبوب تابش دھکے دے کر نیچے اتارنے کی کوشش کی جس  پر بدمزگی پیدا ہوئی اور پولیس شاعر کو گرفتار کرکے تھانے لے گئی۔

سرائیکی شاعر محبوب تابش کی جیو نیوز سے گفتگو— جیو نیوز اسکرین گریب

اپنی گرفتاری پر محبوب تابش نے الزام لگایا کہ ان کے خلاف کارروائی پولیس افسرکی ایماء پرکی گئی ہے۔

اس حوالے سے جیو نیوز نے پولیس افسرسے بارہا رابطہ کرنے اور کیمرے پر ان کا مؤقف لینے کی کوشش کی تو انہوں نے ٹال مٹول سے کام لیا جب کہ آف دی کیمرہ پولیس نے دعویٰ کیا کہ لوگوں سے بچانےکے لیے محبوب تابش کو تھانے لایا گیا تھا جنہیں بعد میں چھوڑ دیاگیا۔

محبوب تابش نے پولیس کے اس مؤقف کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں مقامی شاعروں کے احتجاج پرچھوڑا گیا ہے۔

مزید خبریں :