11 دسمبر ، 2019
جدہ سے سیالکوٹ آنے والی پی آئی اے کی پرواز بڑے حادثے کا شکار ہونے سے بال بال بچ گئی۔
جدہ سے سیالکوٹ آنے والی پی آئی اے کی پرواز کے بوئنگ 777طیارے کا ٹائر لینڈنگ کے دوران پھٹ گیا۔
ایوی ایشن ذرائع کا بتانا ہے کہ طیارے کا ٹائر سیالکوٹ ائیرپورٹ کا رن وے خراب ہونے کی وجہ پھٹا تاہم خوش قسمتی سے کوئی نقصان نہیں ہوا، بعد ازاں لاہور سے دوسرا ٹائر منگوا کر ٹائر تبدیل کیا گیا۔