Time 04 جون ، 2025
پاکستان

ایم کیو ایم کا وزیراعظم سے ترقیاتی پیکج میں کراچی کیلئے25 ارب روپے مختص کرنےکا مطالبہ

ایم کیو ایم کا وزیراعظم سے ترقیاتی پیکج میں کراچی کیلئے25 ارب روپے مختص کرنےکا مطالبہ
فوٹو: فائل

اسلام آباد: ایم کیو ایم پاکستان نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں ملک کی صورتحال اور  نئے سال کے بجٹ پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق ایم کیو ایم نے ترقیاتی پیکج میں کراچی کے لیے25 اور حیدرآبادکے لیے 10 ارب روپے مختص کرنےکا مطالبہ کیا۔

ترجمان کے مطابق ایم کیو ایم کے وفد نے وزیراعظم سے میرپورخاص، نواب شاہ اور سکھر کے لیے بھی خصوصی ترقیاتی پیکج کے اعلان کا مطالبہ کیا۔

ترجمان نےکہا کہ ایم کیو ایم نےکےفور اورگرین لائن کے لیے بھی فنڈز  بجٹ میں شامل کرنےکا مطالبہ کیا۔

اس کے علاوہ ایم کیو ایم نے تنخواہ دار طبقے سے ٹیکس بوجھ کم کرنےکا بھی مطالبہ کیا اور کہا کہ کم از کم سالانہ انکم ٹیکس کے سلیب کو 6 لاکھ سے 15 لاکھ کیا جائے۔

ترجمان کے مطابق وزیراعظم نے تمام تجاویز اور مطالبوں پر ممکنہ حد تک عملدرآمدکی یقین دہانی کرائی۔

مزید خبریں :