Time 15 جنوری ، 2020
سائنس و ٹیکنالوجی

گھر بیٹھے سبزی اور پھل منگوانے کے لیے ایپ متعارف

فوٹو: فائل

حکومتِ پنجاب نے ایک نجی کمپنی کی شراکت داری سے ایسی ایپ متعارف کرائی ہے جس کے ذریعے صارفین گھر بیٹھے سبزی اور پھل منگوا سکتے ہیں۔

اس ایپ کے ذریعے راولپنڈی اور ملتان کے شہری مارکیٹوں میں جائے بغیر ہی سبزیاں اور پھل با آسانی اپنے گھر پر منگوا سکتے ہیں۔

اس ایپ کو متعارف کرانے کی تقریب سرکٹ ہاؤس میں منعقد ہوئی جہاں چیف وہپ قومی اسمبلی و رہنما تحریک انصاف عامر ڈوگر، پارلیمانی سیکریٹری ندیم قریشی اور ڈپٹی کمشنر ملتان موجود تھے۔

ایپ کے حوالے سے میاں عامر ڈوگر نے امید ظاہر کی کہ شہری اس اقدام پر مثبت ردِعمل دیں گے کیونکہ یہ ان کی زندگی کو آسان بنانے کے لیے شروع کی گئی ہے۔

اس سے قبل اسلام آباد انتظامیہ نے بھی شہریوں کے لیے ایسی ہی ایک سروس کا آغاز کیا تھا جہاں سے وہ پھل اور سبزیوں کو کو ڈی سی سے منظور شدہ نرخوں پر آن لائن آرڈر کرسکتے تھے۔

شہری اس سروس کو حاصل کرنے کے لیے اپنے اسمارٹ فون میں ’قیمت پنجاب ایپ‘ پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں :