پاکستان
Time 15 جنوری ، 2020

6 اعلیٰ سرکاری افسران کی خودکشیاں

ایس ایس پی ابرار نیکوکارہ کی مبینہ خودکشی کے بعد پاکستان میں خود کشی کرنے والے اعلیٰ سرکاری افسران کی تعداد 6 ہو گئی ہے۔

تمام افسران کی پُراسرار موت کے مقدمات تو درج ہوئے لیکن وجوہات ابھی تک سامنے نہیں آسکیں اور ان کی موت کے راز اُن کے ساتھ ہی دفن ہو گئے۔

ایس ایس پی ابرار نیکوکارہ کی روات میں مبینہ خود کشی نے اس سے پہلے خود کشی کرنے والے 5 افسران کی یادیں بھی تازہ کر دیں۔

اس سے پہلے ڈی پی او ننکانہ صاحب شہزاد وحید سرکاری گھر میں خود کو گولی مار کر خودکشی کر چکے ہیں۔

کراچی کی رہائشی اکاؤنٹس گروپ کی نبیہہ نے ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ گلبرگ لاہور میں خود سوزی کی۔

ڈی پی او جعفر آباد ایس ایس پی جہانزیب کاکڑ نے بھی سرکاری گھر میں خودکشی کی۔

ڈی آئی جی اسلام آباد اشعر حمید بھی اپنے گھر میں پُر اسرار طور پر مردہ پائے گئے جب کہ ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سہیل احمد ٹیپو کی لاش ڈی سی ہاؤس میں پنکھے سے لٹکتی ہوئی ملی۔

ان تمام افسروں کی پُراسرار اموات کی مختلف پہلوؤں پر تفتیش تو ہوئی مگر پھر یہ تفتیش کہیں درمیان میں ہی آکر رُک جاتی رہی اور کسی بھی افسر کی موت کی وجہ سامنے نہیں آ سکی۔

مزید خبریں :