Time 21 جنوری ، 2020
پاکستان

سندھ حکومت نے آئی جی پولیس کیلیے تین افسران کے نام وفاق کو بھیج دیے

فائل فوٹو: مشتاق مہر، غلام قادر تھیبو، کامران فضل

کراچی: سندھ میں نئے آئی جی پولیس کی تقرری کے لیے صوبائی حکومت نے وفاق کو خط ارسال کردیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کو خط چیف سیکریٹری کے ذریعےارسال کیا گیا جس میں سندھ حکومت نے صوبے کے نئے پولیس سربراہ کے لیے تین پولیس افسران کے نام وفاق کو ارسال کیے ہیں۔

 صوبائی حکومت نے غلام قادر تھیبو، مشتاق مہر اورکامران فضل کےنام وفاق کو آئی جی سندھ پولیس کے لیے تجویز کیے ہیں۔

سندھ حکومت کی جانب سے آئی جی سندھ کے تقرر کےحوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو خط رات گئے لکھا گیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سندھ کابینہ نے آئی جی سندھ پولیس کلیم امام کو عہدے سے ہٹاکر ان کی خدمات وفاق کے سپرد کرنے کی منظوری دی جس پر پی ٹی آئی سندھ کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے عدالت جانے کا اعلان کیا۔

تاہم بعد ازاں وزیراعظم عمران خان نے اپنے بیان میں کہا کہ آئی جی سندھ کے معاملے پر صوبائی حکومت کے ساتھ مشاورت سے فیصلہ کیا جائے گا۔

مزید خبریں :