کاروبار
Time 31 جنوری ، 2020

حکومت ایل این جی کے کاروبار میں نہیں رہے گی: ندیم بابر

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے پیٹرولیم ندیم بابر—فوٹو فائل

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے پیٹرولیم ندیم بابر نے کہا کہ حکومت ایل این جی کے کاروبار میں نہیں رہے گی۔

اسلام آباد میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ندیم بابر نے کہا کہ دنیا میں ایل این جی کے سودے شارٹ ٹرم کانٹریکٹ کی بنیاد پر ہو رہے ہیں مگر ہمیں اپنے توانائی سیکٹر کو مؤثر بنانا ہوگا اس لیے حکومت  ایل این جی کاروبار میں نہیں رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم بجلی اور گیس کے شعبے میں 25 سالہ جامع پلان لا رہے ہیں، نجی شعبہ ایل این جی لائے اور ٹرمینلز بنائے، حکومت توانائی کے جامع پلان میں اپنا کردار کم کرکے نجی شعبے کو آگے لائے گی۔

معاون خصوصی کا گیس فراہمی سے متعلق کہنا تھا کہ ہم مقامی گیس کی تلاش اور پیداوار کو فروغ دیں گے،گیس شارٹ فال پر قابو پانے کے لیے گیس درآمد کرنا پڑتی ہے۔ْ

مزید خبریں :