اقراء اور یاسر کی پہلی ملاقات کب اور کہاں ہوئی؟

فوٹو: بشکریہ انسٹاگرام

شوبز انڈسٹری اور سوشل میڈیا پر صارفین کی پسندیدہ ترین اداکار جوڑی اقراء عزیز اور یاسر حسین کو ان کے چاہنے والے بے حد پسند کرتے ہیں اور وہ اس معاملے میں تجسس کا بھی شکار ہوتے ہیں کہ آیا ان دونوں کی دوستی کی شروعات ہوئی کیسے؟

اسی حوالے سے اداکارہ اقراء عزیز نے حال ہی میں نجی ٹی وی چینل میں انٹرویو کے دوران بتایا ہے۔

فوٹو: بشکریہ انسٹاگرام

اداکارہ اقراء عزیز سے انٹرویو کے دوران سوال پوچھا گیا کہ یاسر آپ سے کیسے ملا یا آپ یاسر سے کیسے ملیں، جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ ہم لوگ سب سے پہلے ایک ایوارڈ کی تقریب پر ملے تھے، اس کے بعد ہم دونوں میں دوستی ہو گئی، ایک سال بعد ایک اور ایوارڈ کی تقریب میں ملے تھے۔

فوٹو: بشکریہ انسٹاگرام

اقراء عزیز نے بتایا کہ دوسری ملاقات کے بعد ہم دونوں نے ایک دوسرے کو جاننا شروع کیا، ہم ایک ساتھ وقت گزارتے تھے، پھر ہم اُس وقت سے ابھی تک ساتھ ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ جب یاسر کو جاننا شروع کیا تو مجھے ان کے ساتھ وقت گزارنا بہت اچھا لگتا تھا کیونکہ وہ ایک اچھا انسان تھا، مذاق بھی کرتا تھا۔

واضح رہے کہ لکس اسٹائل ایوارڈ 2019 کے دوران ستاروں کی جھرمٹ میں اداکار یاسر حسین نے اقراء عزیز کو شادی کی پیشکش کی تھی جس پر اداکارہ نے ہاں کر دی تھی۔

بعد ازاں گزشتہ سال دسمبر میں ہی دونوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے تھے جب کہ اداکار جوڑی جلد ہی ایک ساتھ سلور اسکرین پر بھی نظر آئیں گے۔

مزید خبریں :