کھیل
Time 25 فروری ، 2020

علی ظفر کے پی ایس ایل کے نئے گانے میں آنے کیلیے مداح پرجوش

فوٹو: فائل

پاکستان سپر لیگ کے آفیشل گانے ’تیار ہو‘ سے مایوس ہونے والے مداح اب کافی پُرجوش نظر آرہے ہیں کیونکہ اب  پی ایس ایل کے نئے گانے میں مداحوں کے ڈانس اسٹیپس کو بھی شامل کیا جائے گا۔

پی ایس ایل 5 کے آفیشل گانے کے بعد مداحوں کی جانب سے یہ مطالبہ سامنے آیا کہ  علی ظفر کو دوبارہ گانا گانا چاہیے تھا جس کے بعد علی ظفر نے پی ایس ایل 5 کا دوبارہ گانا گانے کے حوالے سے مایوس مداحوں کو خوشخبری سنائی تھی۔

علی ظفر نے نئے گانے کے حوالے سے سب سے  پہلے ایک ٹیزر شیئر کیا تھاجس کے  بعد  انہوں نے ایک اور ویڈیو شیئر کی جس میں علی طفر کو ڈھول پر بھنگڑا کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

بعد ازاں گزشتہ روز راک اسٹار علی ظفر کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کے پی ایس ایل 5 کے نئے گانے کی ویڈیو میں عام عوام کو شامل کیا جائے گا۔

علی ظفر نے ویڈیو میں مداحوں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کچھ ڈانس اسٹیپس کرکے دکھائے۔

انہوں نے مداحوں کو کہا کہ ان ہی ڈانس اسٹیپس کو اپنے موبائل فون یا کیمرے سے ریکارڈ کر کے مجھے ای میل کریں تاکہ آپ کے ڈانس اسٹیپس کو بھی ویڈیو میں شامل کیا جائے۔

گلوکار کی جانب سے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہی ٹوئٹر پر ’بھائی حاضر ہے‘ ایک مرتبہ پھر ٹرینڈ کرنے لگا اور اس ویڈیو کے بعد مداحوں میں ایک خوشی کی لہر دوڑ گئی اور اب مداح علی ظفر کے بتائے ہوئے ڈانس اسٹیپس کی ویڈیوز بنانے میں مشغول دکھائی دے رہے ہیں۔

مداحوں کی جانب سے علی ظفر کے نئے گانے میں آنے کے لیے ڈانس کی ویڈیوز کا تانتا بندھ گیا۔

ایک صارف نے ڈانس کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’بھائی آپ کے گانے کے لیے انکل جی نے ڈانس کیا ہے‘۔

۔۔۔۔۔۔۔اسکرین گریب

مداحوں کو اب بس علی ظفر کے پی ایس ایل کے گانے کا بے صبری سے انتظار ہے۔

مزید خبریں :