کورونا وائرس: سام سنگ کا اپنی پروڈکشن جنوبی کوریا سے ویتنام منتقل کرنے کا فیصلہ

فوٹو: فائل

چین سے پھیلنے والے خطرناک کورونا وائرس کی وباء کے باعث دنیا بھر میں متعدد کمپنیوں نے اپنے ملازمین کی حفاظت کے پیشِ نظر کمپنی میں نمایاں تبدیلیاں کی ہیں۔

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خوف سے معروف ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ نے اپنے چند اسمارٹ فونز کی پروڈکشن عارضی طور پر جنوبی کوریا سے ویتنام منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حال ہی میں جنوبی کوریا کی سام سنگ کمپنی کے ایک اور ملازم میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جس کی وجہ سے کمپنی کی پروڈکشن کو ویتنام منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

سام سنگ کی جنوبی کوریا کی فیکٹری میں کُل 6 ملازمین میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

سام سنگ کمپنی کے جاری کردہ بیان کے مطابق جیسے ہی کورونا وائرس کی صورتحال پر قابو پالیا جائے گا ویسے ہی ہم یہاں دوبارہ آجائیں گے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے گوگل اور ایپل نے چین میں اپنے تمام تر دفاتر عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 10 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ اب تک 4 ہزار ہلاکتیں رپورٹ کی جاچکی ہیں۔

مزید خبریں :