میر جاوید الرحمان، پاکستان کی تاریخ میں صحافت کو دوام بخشنے والی شخصیت

مرحوم میر جاوید الرحمان

پاکستان کی تاریخ میں صحافت کو دوام بخشنے والی شخصیت جنگ گروپ آف میڈیا کے بانی میر خلیل الرحمان مرحوم تھے، ان کے بڑے صاحبزادے میر جاوید الرحمان نے اپنے والد سے صحافتی قدریں، سچائی اور آزادی اظہار رائے جیسا جوش وجذبہ وراثت میں حاصل کیا۔

 میرجاوید الرحمان نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں اور اعلیٰ صحافتی معیار کو برقرار رکھتے ہوئے جنگ میڈیا گروپ کو اس شعبے میں بلندمقام تک پہنچادیا۔

ان کی سربراہی میں جنگ میڈیا گروپ پاکستان کا سب سے بڑا میڈیا گروپ بن گیا جس گرو پ میں کئی اخبارات، رسائل اور ٹی وی چینلز شامل ہیں۔

اس کے ساتھ میر جاوید الرحمان کی خاص توجہ ہفت روزہ اخبارِ جہاں پر خاص طور پر رہی اور اس رسالے نے دنیا بھر میں خوب شہرت اور توجہ حاصل کی۔

دنیا بھر کی معلومات، اہم اور دلچسپ خبریں، طنز و مزاح اور تنقیدی رپورٹس کی وجہ سے اخبارِ جہاں کوملک اور بیرون ملک منفرد مقام حاصل ہوا۔

جنگ گروپ پاکستان کا بے باک صحافتی ادارہ ہے جو مختلف قوتوں کے متعدد حملوں سے نبرد آزما رہا ہے، جنگ گروپ نے معاشی دباؤ اور جبر کے باوجود عوام کی خدمت، عوامی رائے اور حقائق کو اپنے پلیٹ فارم سے سامنے لانے کا سلسلہ جاری رکھا۔

میر جاوید الرحمان کی رہنمائی میں جنگ میڈیا گروپ کے بقا کا راز پیشہ ور صحافی، تجزیہ کاروں اور کالم نگاروں کی ایک بڑی تعداد ہے جو آزادی اظہار رائے کو دبانے اور ارباب اقتدار کے سامنے سچ بولنے کی کوشش کرتی رہی ہے اور دباؤ کی مزاحمت بھی کرتے ہیں۔ 

جنگ گروپ انتظامیہ اپنے گروپ میں بحث و مباحثے کی حوصلہ افزائی کرتی ہے اور ایسا ماحول پیدا کرتی ہے جہاں دباؤ کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔

آج میر جاوید الرحمان ہمارے درمیان نہیں لیکن ان کی شعبہ صحافت میں لازوال خدمات کو ہمیشہ یار رکھا جائے گا۔ 

مزید خبریں :