Time 10 اپریل ، 2020
پاکستان

کورونا فنڈ: سمندرپار پاکستانیوں سے عطیات کیلئے خصوصی ویب سائٹ کا اعلان

فوٹو: فائل

حکومت نے وزیراعظم کے قائم کردہ کووڈ19 ریلیف فنڈ میں سمندرپار پاکستانیوں سے عطیات لینے کے لیے خصوصی ویب سائٹ لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانیز زلفی بخاری نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے جلد ایک ویب سائٹ لانچ جائے گی جس کے ذریعے سے وہ  بھی وزیر اعظم کووڈ-19 ریلیف فنڈز میں اپنی عطیات جمع کرا سکیں گے۔

زلفی بخاری کے مطابق ویب سائٹ میں ایک اور خصوصیت بھی شامل کی گئی ہے جس کے ذریعے دنیا بھر میں بسنے والے تمام مخیر حضرات باآسانی ضرورت مند خاندانوں کے لیے راشن کی ذمہ داری اٹھا سکتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ  وزیر اعظم کورونا ریلیف ٹائیگر فورس میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بھی بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور رجسٹریشن کے لیے ایک پورٹل قائم کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اوور سیز ٹائیگر فورس بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو راشن مہیا کرنے میں حکومت کی مدد کرے گی۔

مزید خبریں :