دنیا
29 اگست ، 2012

بھارتی سپریم کورٹ میں اجمل قصاب کی اپیل مسترد، سزائے موت برقرار

بھارتی سپریم کورٹ میں اجمل قصاب کی اپیل مسترد، سزائے موت برقرار

نئی دہلی…بھارتی سپریم کورٹ میں اجمل قصاب کی اپیل مسترد کرتے ہوئے اُس کی سزائے موت برقرارکو برقرار رکھا ہے،جمل قصاب کوممبئی کی خصوصی عدالت نے6مئی2010کوپھانسی کی سزاسنائی تھی،ممبئی ہائیکورٹ نے6مئی2010کواجمل قصاب کی موت کی سزاکی توثیق کی تھی،بھارتی قانون کی مطابق سزائے موت کی سزاکی توثیق ہائیکورٹ سے لازمی ہوتی ہے،اجمل قصاب نے جولائی2011میں سزاکیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائرکی تھی،اجمل قصاب نے جولائی2011میں سزاکے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائرکی تھی،قصاب کوعدالت نے جنگ چھیڑنے،دہشت گردی کی سازش جیسے الزامات میں مجرم قراردیاتھا اوراُسے قتل اوراقدام قتل جیسے مختلف الزامات پرسزائے موت سنائی گئی تھی۔چھبیس نومبر دو ہزار آٹھ کو ممبئی کے مختلف مقامات پر دس مسلح افراد نے حملہ کردیا تھا جس کے نتیجے میں سوائے اجمل قصاب کے باقی تمام حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔ ان حملوں میں تقریبا ایک سو ستر افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ساٹھ گھنٹوں سے زیادہ جاری رہنے والی اس لڑائی میں بھارت کے بڑے ہوٹلوں، ریلوے اسٹیشن اور یہودیوں کے کلچرل سینٹر کو بھی نشانہ بنایا گیا تھا۔ ممبئی کی سیشن عدالت میں اجمل قصاب پر مقدمہ چلایا تھا اور موت کی سزا سنائی گئی تھی۔ بعد میں ممبئی ہائی کورٹ نے بھی اس سزا کی توثیق کر دی تھی۔ اسی فیصلے کو قصاب نے29جولائی 2011کوکوسپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھااور 10 اکتوبر 2011 کوسپریم کورٹ نیفیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ممبئی حملوں کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت کے جج ایم ایل تہیلیانی نے اجمل قصاب کو ملک کے خلاف جنگ چھیڑنے، دہشت گردی کی سازش کرنے، قتل اور اقدام قتل جیسے مختلف الزامات کے تحت مجرم قرار دیا تھا۔

مزید خبریں :