Time 13 اپریل ، 2020
کھیل

ہاکی لیگز ملتوی ہونے سے درجنوں پاکستانی کھلاڑیوں کی معاشی مشکلات میں اضافہ

 15 سے زائد موجودہ اور ریٹائرڈ کھلاڑیوں نے مختلف لیگز میں شرکت کرنا تھی لیکن کورونا کی وجہ سے ایونٹس ملتوی ہوگئے— فوٹو: فائل

کورونا وائرس کے باعث ہاکی لیگز ملتوی ہونے سے درجنوں پاکستانی کھلاڑیوں کی معاشی مشکلات میں اضافہ ہو گیا، 15 سے زائد موجودہ اور ریٹائرڈ کھلاڑیوں نے مختلف لیگز میں شرکت کرنا تھی۔

عالمی وبا کورونا وائرس نے قومی ہاکی کھلاڑیوں کی مالی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا۔ سیزن میں مختلف مدت کے دوران میچز کھیل کر کھلاڑی پندرہ سے بیس لاکھ روپے تک کے معاہدے کر لیتے ہیں۔

ہاکی کھلاڑیوں سابق کپتان محمد عمران ،ابوبکر طارق اورمحمد توثیق کا کہنا ہے کہ غیر ملکی ہاکی ٹورنامنٹس سے مالی فائدے کےعلاوہ انٹرنیشنل کھلاڑیوں کے ساتھ کھیل کر بہت کچھ سیکھنے کا بھی موقع ملتا تھا، امید ہے زندگی جلد معمول پر آئے گی۔

ہاکی لیگز سے ہونے والی آمدن پاکستان کے سینیئر ہاکی کھلاڑیوں کا سب سےبڑا ذریعہ معاش ہے جبکہ یورپ، ملائیشیا، ہانگ کانگ، کینیڈا اور دیگر ممالک میں ہونے والی ہاکی لیگز کورونا وائرس کے باعث ملتوی کی جا چکی ہیں۔

مزید خبریں :