01 مئی ، 2020
کراچی: وزیر زراعت سندھ اسماعیل راہو کا کہنا ہےکہ ٹڈی دل کورونا سے زیادہ خطرناک ثابت ہوگا اور اس سے ملک قحط کی لپیٹ میں آجائے گا۔
جیو نیوز کے مطابق وزیر زراعت اسماعیل راہو نے کہا کہ ٹڈی دل کی وجہ سے سندھ کی فصلیں تباہ ہورہی ہیں، وفاق کورونا کی طرح ٹڈی دل کو بھی ہلکا لے رہا ہے اور اس معاملے پر سندھ کی کوئی مدد نہیں کررہا۔
انہوں نے کہا کہ سندھ سمیت پورے ملک کی زراعت کو ٹڈی دل سے شدید خطرات لاحق ہیں، ٹڈی دل کورونا سے زیادہ خطرناک ثابت ہوگا اور پاکستان قحط کی لپیٹ میں آجائے گا۔
اسماعیل راہو کا کہنا تھا کہ ٹڈی دل کا خاتمہ فضائی اسپرے سےہی ممکن ہے۔