Time 02 مئی ، 2020
سائنس و ٹیکنالوجی

چینی کمپنی نے جسم کا درجہ حرارت معلوم کرنے والا چشمہ تیارکرلیا

فوٹو: بشکریہ بی بی سی

چینی کمپنی نے جسم کا درجہ حرارت معلوم کرنے والا 'ٹی ون' چشمہ تیار کر لیا۔

عالمگیر وبا کورونا وائرس کے پیشِ نظر  چینی کمپنی کی جانب سے ایک ایسا چشمہ تیار کیا گیا ہے جو جسم کا درجہ حرارت بتانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی کمپنی کی جانب سے تیار کیا جانے والا چشمہ 'ٹی ون' تین میٹر دور سے لوگوں کا درجہ حرارت بتاسکتا ہے۔

چینی کمپنی کے مطابق چشمہ دو ہفتے میں تیار کیا گیا  جب کہ چشمے میں انفراریڈ کیمرا اور سینسر لگایا گیا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ چشمہ لگا کر دور سے ہی لوگوں کے جسم کا درجہ حرارت معلوم کیا جاسکے گا۔

اس حوالے سے چینی کمپنی کا مزید کہنا ہے کہ طلب کو دیکھتے ہوئے اب تک ایک ہزار چشمے تیار کیے جا چکے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی صورتحال

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 34 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جب کہ وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 33 لاکھ 18 ہزار سے زائد ہے۔

مزید خبریں :