18 مئی ، 2020
کراچی: ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی نے صدر میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سیل کی جانے والی مارکیٹیں کھولنے کی اجازت دےدی۔
ڈپٹی کمشنر کے اجازت نامے کے بعد زینب مارکیٹ سمیت صدر میں سیل کی گئی دکانیں آج کھول دی گئیں۔
اس کے علاوہ ایس او پیزکی خلاف ورزی پر ایم اے جناح روڈ پر سیل کیا گیا گل پلازہ بھی کھول دیا گیا جہاں اسسٹنٹ کمشنر نے اپنی موجودگی میں گل پلازہ ڈی سیل کیا۔
واضح رہے کہ کراچی میں کاروبار کی اجازت ملنے کے بعد مارکیٹوں میں ایس او پیز پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے زینب مارکیٹ اور گل پلازہ کو سیل کیا گیا تھا۔