بیرون ملک سے آنے والے پاکستانیوں کیلئے نئی پالیسی کا اعلان

بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے نئی پالیسی کا اعلان کر دیا گیا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف نے نئی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر ہر ہفتے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر معید یوسف نے بتایا کہ 10 جون تک 20,000 مسافروں کو وطن واپس لایا جائے گا، پچھلے مرحلے کے مقابلے میں 10,000 سے زائدمسافروں کو وطن واپس لایا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ ٹیسٹنگ کے عمل کو مزید تیز کر دیا گیا ہے اور آج سے مسافروں کی آمد پر ان کا ٹیسٹ کیا جاۓ گا۔

ان کا کہنا تھا کہ مسافروں کو ٹیسٹ کے نتائج کا انتظار کیے بغیر خود تنہائی کے لیے گھر بھیج دیا جائے گا، ٹیسٹ نتائج کو ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم میں شامل کیا جائے گا۔

معاون خصوصی نے کہا کہ صوبائی حکومت مسافر اورعوام کی صحت اور حفاظت یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات کریں گی اور اس پالیسی کو مزید نرم کرنے کی خوش خبری جلد دی جائے گی۔

مزید خبریں :