ملک کے اسپتالوں میں وینٹی لیٹرز کی دستیابی کی معلومات کیلئے ایپ لانچ

پاک نگہبان ایپلی کیشن فون پر ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے جسے ملک بھر میں 1110 اسپتالوں سے منسلک کیا گیا ہے— فوٹو:فائل 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے اسپتالوں میں وینٹی لیٹرز کی دستیابی کے حوالے سے ایپلیکیشن لانچ کر دی۔

پاک نگہبان ایپلی کیشن فون پر ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے جسے ملک بھر میں 1110 اسپتالوں سے منسلک کیا گیا ہے۔ 

اس ایپ سے ایمرجنسی میں مددگار اور ہیلتھ کیئر ورکرز سے رابطہ کر سکتے ہیں جبکہ اپنے نزدیکی اسپتال میں وینٹی لیٹرز اور بستر کی دستیابی سے متعلق آگاہی بھی ملے گی۔

پاک نگہبان ایپ کسی بھی ایمرجنسی کی صور ت میں زندگیاں بچانے میں انتہائی معاون ثابت ہو سکتا ہے۔

خیال رہے کہ 9 مئی کو جزوی لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد کورونا کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور اب تک 1838 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا بھی کہہ چکے ہیں کہ وینٹی لیٹرز پر بھی مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔

ملک میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بھی 90 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جو کہ چین سے زیادہ ہے۔

مزید خبریں :