Time 09 جون ، 2020
پاکستان

پرویز الٰہی نے ممتاز دانشور وارث میر مرحوم پر غداری کا الزام مسترد کردیا

فوٹو: فائل

اسپیکر  پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے ممتاز دانشور اور ماہر تعلیم وارث میر مرحوم پر غداری کا الزام مسترد کردیا۔

پرویز الٰہی نے پنجاب اسمبلی میں (ن) لیگ کے ایم پی اے خلیل طاہر سندھو کے پوائنٹ آف آرڈر پر اپنے ریمارکس میں کہا کہ وہ پروفیسر وارث میر کو ذاتی طور پر جانتے ہیں۔

پرویز الٰہی  نے کہا کہ وارث میر  انتہائی قابل احترام اور بے باک صحافی تھے اور آخر دم تک اپنی تحریروں سے ملکی مفادات کا تحفظ کرتے رہے، اُنہیں غدار قرار دینا ہر پاکستانی کی توہین ہے۔ 

انہوں نے وزیر قانون کو ہدایت کی کہ وہ فیاض چوہان کے بیان کا جائزہ لیں  جب کہ اسپیکر نے وارث میر مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کی قرارداد جمع کرانے کی ہدایت بھی کی۔ 

واضح رہےکہ پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض چوہان نے معروف صحافی حامد میر کے والد ممتاز دانشور وارث میر کو غدار قرار دیا جس کی ان ہی کی جماعت کے رہنما وفاقی وزیر فواد چوہدری نے بھی مذمت کی ہے۔


مزید خبریں :