10 جون ، 2020
عالمگیر وبا کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کے لیے پلازمہ عطیہ کرنے کے لیے ہیلپ لائن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے ترجمان کے مطابق پلازمہ عطیہ کرنے کے لیے ہیلپ لائن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ڈیٹا اندراج کے لیے ایک افسر کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے جب کہ پلازمہ عطیہ کرنے کی ہیلپ لائن 24 گھنٹے فعال رہے گی۔
ترجمان این ڈی ایم اے کا مزید کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے صحت یاب افراد پلازمہ عطیہ کے لیے ہیلپ لائن پر رابطہ کریں جب کہ پلازمہ ڈونرز کا نام اور ذاتی معلومات صیغہ راز میں رہیں گی۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے درخواست کی ہے کہ کورونا وائرس سےصحت مند افراد زیادہ سے زیادہ پلازمہ عطیہ کریں۔
پاکستان میں کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 2255 ہوگئی ہے جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 113702 تک پہنچ گئی ہے۔