09 فروری ، 2012
نیپئر…تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں نیوزی لینڈ نے زمبابوے کو 202 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر سیریزتین ۔صفر سے جیت لی۔مک کلم کو آل راؤنڈ پرفارمنس پرمین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔۔ نیپئر میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ایک روز میچ میں کیوی کپتان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، نکول اور گپتل نے 153 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا۔ مک کلم 119 ، گپتل 85 اور نکول 61 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔نیوزی لینڈ نے مقررہ پچاس اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر373 رنز بنائے، اس طرح زمبابوے کو میچ جیتنے کیلئے 374 رنز کا مشکل ہدف ملا ہے۔جواب میں مہمان ٹیم 44 اوورز میں171 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، یوں اسے 202 رنز سے شکست کا سامنا کرناپڑا۔ ٹیلر 65 رنز بناکر نمایاں رہے۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے نیتھولا، ایلیس اور مک کلم نے دو، دو جبکہ بریس ویل اور یٹس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔