21 جون ، 2020
اسلام آباد: بد عنوانی پر نظر رکھنے والے ادارے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے کمپنیز ایکٹ میں ترامیم پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے اپنے تحفظات کا اظہار ایک خط کے ذریعے وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان، قومی احتساب بیورو (نیب)اور سپریم کورٹ سے کیا ہے۔
خط میں بیان کیا گیا ہے کہ کمپنیز ایکٹ میں حکومت نے 10 مختلف ترامیم کی ہیں، اس سلسلے میں ایک شکایت موصول ہوئی ہے جس میں شدید اعتراضات کیے گئے ہیں۔
خط میں کہا گیا کہ کمپنیز ایکٹ میں ترامیم پاکستان کے مفادات کے خلاف ہیں، کچھ کمپنیاں ان ترامیم کا ناجائز فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔
خط میں بتایا گیا کہ کمپنیز ایکٹ میں ترامیم ایمانداری کے ساتھ بزنس کرنے کے اصولوں کے خلاف ہیں اور اس سے بیرون ملک بےنامی اثاثہ جات رکھنے والوں کو مدد ملے گی۔