09 فروری ، 2012
نیپیئر … زمبابوے کرکٹ ٹیم کے میڈیم فاسٹ باؤلر برائن ویٹوری ون ڈے کرکٹ میں دنیا کے چوتھے مہنگے ترین باؤلر بن گئے۔ جمعرات کو نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے میچ میں کیوی بلے بازوں نے برائن ویٹوری سمیت تمام باؤلرز کی خوب درگت بنائی۔ برائن ویٹوری کے 9 اوورز میں 11.66 کی اوسط سے 105 رنز بنائے۔ برائن ویٹوری کو 11 چوکے اور 5 چھکے لگے۔ انہوں نے ایک وکٹ حاصل کی۔ ون ڈے کرکٹ میں سب سے مہنگے باؤلر کا اعزاز آسٹریلیا کے مک لوئس کو حاصل ہے جنہوں نے جنوبی افریقہ کیخلاف جوہانسبرگ کے مقام پر 2006ء میں 10 اوورز میں 113 رنز دیئے تھے۔ دوسرے مہنگے باؤلر نیوزی لینڈ کے مائیکل سنیڈن جبکہ تیسرے مہنگے ترین باؤلر نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی ہیں۔