پاکستان
Time 06 جولائی ، 2020

بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ سے 5 شہری زخمی

راولپنڈی: بھارتی فوج کی کنٹرول لائن  (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ سے  5 شہری زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق  بھارتی فوج نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کنٹرول لائن کے نکیال سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے گزشتہ رات ایل او سی پر آبادی کو نشانہ بنایا اور اس دوران فائرنگ سے 5 شہری زخمی ہوگئے جن میں 2 بچے اور 2 معمر خواتین بھی شامل ہیں۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے پاک آرمی کی جانب سے بھی بھارتی فوج کی فائرنگ کا مؤثر جواب دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :