پاکستان
Time 06 جولائی ، 2020

ٹائیگر فورس کی اطلاع پر ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 16 ہزار ٹن چینی و گندم برآمد

وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پرپنجاب حکومت نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے  بھاری مقدار میں ذخیرہ کی گئی چینی اور گندم برآمد کرلی۔

رپورٹ کے مطابق ذخیرہ اندوزوں کےخلاف ٹائیگر فورس نےخصوصی طورپراطلاعات فراہم کی تھیں جس پر  کارروائی کرتے ہوئے 16 ہزار ٹن چینی برآمد کی گئی ہے جس کی مالیت 1.1 ارب روپے سے زائد ہے۔

ذخیرہ اندوزوں سےتقریبا 716 ٹن گندم اور 2 ہزار ٹن چاول بھی برآمد کیےگئے ہیں جب کہ 10 ہزارکلو مضرصحت گوشت اور 8 لاکھ لیٹر دودھ بھی برآمد کرکے تلف کیا گیا ہے۔

وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ برآمدکی گئی چینی،گندم اور چاول کو حکومتی نرخوں پر مارکیٹ میں بیچاجائے۔

وزیراعظم عمران خان نے پنجاب حکومت کو آٹے کی قیمتوں میں استحکام لانے کی بھی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آٹےکے20 کلو تھیلےکی قیمت میں 150 روپےکمی کی جائے اور  آٹےکی قیمت کنٹرول کرنےکے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں۔

مزید خبریں :