06 جولائی ، 2020
کراچی میں مون سون کا پہلا بارش کا اسپیل 43 ملی میٹر تک بارش برسا گیا، شہر میں رات میں بھی ہلکی سے معتدل بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کل گرمی کی شدت زائد رہی تو سسٹم مذید مضبوط ہوسکتا ہے، مون سون سسٹم شہر کے جنوب مشرق میں سمندر میں موجود ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کل دوپہر میں ایک بار پھر بارش ہوسکتی ہے، سسٹم کا زیادہ اثر شہر کے جنوبی اور مشرقی حصے میں نظر آسکتا ہے۔
خیال رہے کہ آج اندرون سندھ اور کراچی میں مون سون کی پہلی بارش ہوئی اور مختلف واقعات میں 5 افراد جاں بحق ہوئے۔