پاکستان
Time 07 جولائی ، 2020

بلاول کی اپنی میڈیا ٹیم کو حکومت کیخلاف جارحانہ حکمت عملی اپنانے کی ہدایت

فوٹو فائل

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنی میڈیا ٹیم کو حکومت کیخلاف جارحانہ حکمت عملی اپنانے کی ہدایت کردی۔

ترجمان پیپلزپارٹی کے مطابق جے یو آئی کے سربراہ مولانا فصل الرحمان نے بلاول بھٹو سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔

اس موقع گفتگو کرتے ہوئے پارٹی چیئرمین نے کہا کہ حکومت جان بوجھ کر کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ کم کر رہی ہے اور کورونا کے اعداد و شمار چھپا کر دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جب کہ حکومت ٹِڈی دَل کا معاملہ بھی فراموش کرچکی ہے۔ 

اس سےقبل پارٹی کی میڈیا حکمت عملی کے حوالے سے ویڈیو لنک اجلاس میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ان کی قیادت اور رہنماؤں پر کرپشن کا کوئی کیس ثابت نہیں ہوا، سب باعزت رہا ہوئے۔

 انہوں نے میڈیا ٹیم کو ہدایت کی کہ حکومت کورونا وائرس کو نان ایشو بنانے کی کوشش کر رہی ہے، ٹی وی چینلز پر یہ کوشش ناکام بنائی جائے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھاکہ پیمرا اہل کاروں نے صحافیوں پر گولیاں چلا کر ثابت کردیا کہ میڈیا سے متعلق ان کی پالیسی کیا ہے،  حکومت نے غیر جانبدار اینکرز کو آف ائیر کروایا اور صحافیوں کو فارغ کروایا تاکہ متبادل آواز عوام تک نہ پہنچ سکے۔ 

انہوں نے ہدایت کی کہ میڈیا پر حکومت کے خلاف شائستگی کے ساتھ جارحانہ حکمت عملی اپنائی جائے۔

مزید خبریں :