05 ستمبر ، 2012
برسلز… نیٹو کے سیکریٹری جنرل راسموسن نے افغان صدر حامد کرزئی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔ ترجمان نیٹو کے مطابق اس موقع پرنیٹو کے سیکریٹری جنرل راسموسن نے افغان صدر کو نیٹو فورسز پر مقامی فوجیوں کے حملوں پر تشویش سے آگاہ کیا،ان کا کہنا تھا کہ افغان مشن کے لیے نیٹو فورسز پر عزم ہیں، نیٹو کی حکمت عملی درست سمت میں گامزن ہے۔