'بے بی وائپ' کے پیکٹ سے بنا انوکھا ماسک

فوٹو: بشکریہ مرر یو کے

کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں ماسک پہننے پر سب سے زیادہ زور دیا جا رہا ہے اور بہت سے لوگوں کو اب ماسک پہننے میں کراہت بھی محسوس ہورہی ہے۔

بہت سے لوگوں کا کہنا ہے کہ ماسک پہننے کی وجہ سے ان کا دم گھٹتا ہے جب کہ کچھ لوگ یہ شکایت بھی کرتے ہیں کہ انہیں ماسک لگانے کے بعد  کھانا کھانے میں بے حد دشواری ہوتی ہے۔

اس صورتحال میں دنیا بھر میں مختلف کمپنیوں کے ساتھ ساتھ عام لوگ بھی اپنی پسند کے ماسک تیار کرنے میں مصروف ہیں۔

حال ہی میں ایک خاتون نے 'بے بے وائپ' کے پیکٹ کا استعمال کرتے ہوئے ایک ایسا انوکھا ماسک تیار کیا ہے جس کو دیکھنے کے بعد شاید آپ بھی ہنس پڑیں گے۔

خاتون نے بے بی وائپ کے پیکٹ کا وہ حصہ جہاں سے وائپ نکالنے کے بعد اسے واپس بند کردیا جاتا ہے، استعمال کرتے ہوئے ماسک تیار کیا جس کو پہننے کے بعد وہ با آسانی کھا پی بھی سکیں گی۔

اس ماسک میں لگے ہوئے فلیپ کی وجہ سے اسے جب جاہیں کھول اور بند بھی کر سکتے ہیں۔

خاتون نے ماسک لگا کر سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیو شیئر کی جس کے بعد صارفین کی جانب سے اس ماسک کو پر دلچسپ تبصرے بھی سامنے آ رہے ہیں۔

مزید خبریں :