تانیہ ایدروس کے استعفے کی اصل وجوہات سامنے آگئیں

اسلام آباد: وزیراعظم کی سابق معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل تانیہ ایدروس کے استعفے کی اصل وجوہات سامنے آگئیں۔

ذرائع کے مطابق تانیہ ایدروس نے ڈیجیٹل پاکستان فاؤنڈیشن کے نام سے این جی او بنائی جسے سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان (ایس ای سی پی) میں رجسٹرڈ کرایا گیا جب کہ این جی او کے ڈائریکٹرز میں جہانگیر ترین اور تانیہ ایدروس شامل تھے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ فاؤنڈیشن کی فنڈنگ میں بے قاعدگیوں کے بھی الزامات سامنے آئے جس پر وزیراعظم عمران خان نے معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا اور تحقیقات کے دوران تانیہ ایدروس الزامات سے بری الزمہ نہ ہو سکیں۔

 ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کو ڈیجیٹل بنانے کا منصوبہ تانیہ ایدروس کی این جی او کو ملا اور تانیہ کی تہری شہریت پر بھی کئی حلقوں کو تحفظات تھے۔

ذرائع کے مطابق تانیہ ایدروس پاکستان کے علاوہ کینیڈا اور سنگاپور کی شہریت بھی رکھتی ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم کے معاونین خصوصی تانیہ ایدروس اور ظفر مرزا نے گزشتہ روز استعفے دیے جن میں انہوں نے اپنی دہری شہریت پر تنقید کو استعفے کی وجہ بتایا ۔


مزید خبریں :