کھیل

پاکستان کیخلاف ٹیسٹ کیلئے انگلینڈ کے 11 کھلاڑیوں کے نام سامنے آگئے

انگلینڈ کی ٹیم پہلے ٹیسٹ میں چار فاسٹ بولرز اور ایک اسپنر کےساتھ میدان میں اترے گی۔

مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ گراونڈ میں بدھ یعنی کل سے پاکستان کے خلاف کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ کے گیارہ کھلاڑیوں کے نام سامنے آ گئے۔

انگلینڈ اپنے انہی 11 کھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں اترے گا ، جن کے ساتھ 24سے 28جولائی تک اس نے ویسٹ انڈیز کے مقابلے پر تیسرا ٹیسٹ 269رنز سے جیتا تھا۔

 یاد رہے ، جو روٹ کی قیادت میں کھیلنے والی انگلش ٹیم نے مانچسٹر میں ویسٹ انڈیز کے خلاف مسلسل دو ٹیسٹ مانچسٹر میں جیتے۔

اب اسی گراؤنڈ پر وہ پاکستان کے خلاف پہلا ٹیسٹ کھیلنے میدان میں اتریں گے۔

 انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے ٹیسٹ میچ کے لیے جن چودہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا، اس میں تین کھلاڑی فاسٹ بولر سین کرن ، مارک ووڈ اور مڈل آرڈر بیٹس مین زیک کرالی پہلے ٹیسٹ کی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔

 انگلینڈ کی ٹیم پہلے ٹیسٹ میں چار فاسٹ بولرز اور ایک اسپنر کےساتھ میدان میں اترے گی۔

 انگلینڈ کے پہلے ٹیسٹ میں گیارہ کھلاڑی یہ ہوں گے: ڈوم سبلی ، رورئے برنس ، جو روٹ ( کپتان )، بین اسٹوک ،اولے پوپ، جوز بٹلر ( وکٹ کیپر )، ڈومینک بیس، اسٹورٹ براڈ،کرس ووکس، جوفرا آرچر اور جیمز اینڈرسن۔ 

انگلینڈ ٹیم کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ 29 سالہ آل راؤنڈر بین اسٹوک مکمل فٹ ہیں اور وہ پاکستان کے خلاف بولنگ کرسکیں گے۔ 

ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں بین اسٹوک بطور بیٹسمین کھیلے تھے۔

بین اسٹوک اس وقت انگلش ٹیم کے سب سے قابل اعتبار کھلاڑی ہیں۔ 2013ء میں ٹیسٹ کیرئیر شروع کرنے والے بین اسٹوک نے 66 ٹیسٹ میچوں میں 10سینچریوں کے ساتھ 4419رنز بنانے کے ساتھ 156 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔

مزید خبریں :