کھیل
Time 17 اگست ، 2020

پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

ساؤتھمپٹن میں کھیلے گیا دوسرا ٹیسٹ بارش سے متاثر رہا اور 5 دن میں دونوں ٹیموں کی پہلی اننگز ہی مکمل نہیں ہوپائی— فوٹو: آئی سی سی 

ساؤتھمپٹن: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا۔

ساؤتھمپٹن میں کھیلا گیا دوسرا ٹیسٹ بارش سے متاثر رہا اور 5 دن میں دونوں ٹیموں کی پہلی اننگز ہی مکمل نہیں ہوپائی۔

پہلے اور دوسرے روز بھی بارش کے باعث میچ متاثر رہا تھا جب کہ تیسرے دن ایک گیند بھی نہیں پھینکی جاسکی تھی اور چوتھے روز بھی بارش کے باعث صرف 10.2 اوورز کا کھیل ہی ہوسکا تھا۔

ٹیسٹ کے پانچویں روز بھی کھیل بارش کے باعث تاخیر سے شروع ہوا اور 38 اوورز ہی ہوسکے۔

پانچویں روزانگلینڈ نے ایک وکٹ کے نقصان پر 7 رنز سے اننگز شروع کی اور کھیل کے اختتام پر 4 وکٹوں کے نقصان پر 110 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے 2 ، شاہین شاہ اور یاسر شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں محمد رضوان اور عابد علی کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 236 رنز بناسکی تھی۔

محمد رضوان 72، عابد علی 60 اور بابر اعظم 47 رنز بناکر نمایاں رہے جب کہ محمد رضوان کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

میچ ڈرا ہونے کی صورت میں دنوں ٹیموں کو 13، 13 پوائنٹس دیے گئے ہیں جب کہ 3 ٹیسٹ کی سریز میں میزبان انگلینڈ کو 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

مزید خبریں :