10 ستمبر ، 2020
بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر سیز فائز معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کر کے تین شہریوں کو زخمی کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی پر بیدوری سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے 3بےگناہ شہری زخمی ہوئے۔
شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کرتے ہوئے پاک فوج کے جوان کو شہید کر دیا تھا، پاک فوج کی جانب سے بھی بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔