امریکا کا ٹک ٹاک اور وی چیٹ پر پابندی کا اعلان

فوٹو: بشکریہ بی بی سی 

امریکی حکومت نے چین کی معروف لپ سنکنگ ایپ ’ٹک ٹاک‘ اور ’وی چیٹ‘ پر سلسلہ وار پابندی لگانے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی حکومت کی جانب سے وی چیٹ پر اتوار یعنی 20 ستمبر سے پابندی عائد کی جا رہی ہے جب کہ امریکی شہری 12 نومبر سے چینی لپ سنکنگ ایپ ٹک ٹاک کا استعمال نہیں کر سکیں گے۔

ٹرمپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دونوں کمپنیاں ملک کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں اور صارفین کا ڈیٹا بھی چوری کر رہی ہیں تاہم چین نے امریکا کی جانب سے لگائے جانے والے ان الزامات کو مسترد کیا ہے۔

امریکی حکومت کے اعلان کے بعد ملک بھر میں کل بروز اتوار سے صارفین ’وی چیٹ‘ کے استعمال سے محروم ہو جائیں گے جب کہ صارفین 12 نومبر تک چینی ایپ ٹک ٹاک کا استعمال کر سکیں گے۔

خیال رہے کہ چین اور بھارت کے درمیان سرحدی تنازع کے نتیجے میں بھارتی حکومت کی جانب سے بھی چینی ایپلیکیشنز پر پابندی عائد کی جا چکی ہے۔

مزید خبریں :